حکومت کی آئی ایم ایف کو بروقت بجلی مہنگی کرنے کی یقین دہانی

حکومت کی آئی ایم ایف کو بروقت بجلی مہنگی کرنے کی یقین دہانی
حکومت کی آئی ایم ایف کو بروقت بجلی مہنگی کرنے کی یقین دہانی

  IOS Dailypakistan app Android Dailypakistan app

اسلام آباد(ڈیلی پاکستان آن لائن) حکومت اور عالمی مالیاتی ادارے( آئی ایم ایف) کے درمیان دوسرے اقتصادی جائزے پر مذاکرات تیسرے روز بھی جاری ہیں ، جس دوران حکومت نے بجلی ٹیرف میں بر وقت اضافے کی یقین دہانی کروا دی ہے ۔

نجی ٹی وی ایکسپریس نیوز کے مطابق بجلی کی قیمتوں میں یکم جولائی سے مزید اضافے کا امکان ہے۔ قیمتوں میں ماہانہ ، سہ ماہی اور سالانہ ایڈجسٹمنٹ ہو گی۔ذرائع کے مطابق حکومت نےٹیکس ریونیوبڑھانےکیلئےمعیشت کو بتدریج دستاویزی شکل دینے کی بھی یقین دہانی کرادی۔ فریقین کےدرمیان اگلےہفتے کےاوائل میں اسٹاف لیول معاہدے کا امکان ہے۔

آئی ایم ایف نے بی آئی ایس پی کےتحت مستحقین کا تحفظ یقینی بنانے پرزور دیا جبکہ حکومت نے بی آئی ایس پی مستحقین کی تعداد جون تک مزید بڑھانے کی یقین دہانی کرائی۔آئی ایم ایف نے سخت مانیٹری پالیسی اور مارکیٹ بیسڈ ایکسچنج ریٹ کی پالیسی برقرار رکھنے کا مطالبہ کیا اور آئی ایم ایف وفد نےمعاشی استحکام کے تسلسل کیلئے ضروری اصلاحات جاری رکھنے پرزوردیا۔ مذاکرات کی کامیاب تکمیل پر ایگزیکٹیو بورڈ کی منظوری سے پاکستان کو آخری قسط ملے گی۔

مزید :

قومی -