ماشاء اللہ ، بصارت سے محروم سعودی شہری نے قرآن سُن کر حفظ کرلیا

ماشاء اللہ ، بصارت سے محروم سعودی شہری نے قرآن سُن کر حفظ کرلیا
ماشاء اللہ ، بصارت سے محروم سعودی شہری نے قرآن سُن کر حفظ کرلیا
کیپشن: File Photo

  IOS Dailypakistan app Android Dailypakistan app

ریاض (ویب ڈیسک) بصارت سے محروم سعودی شہری نے قرآنِ کریم سُن کر حفظ کرلیا۔عرب میڈیا کے مطابق حافظ سلمان بن صابر المرغلانی نے کہا ہے کہ قرآنِ کریم کو سن کر5 برس میں مکمل حفظ کیا۔

روزنامہ جنگ کے مطابق   نابینا حافظ و قاری سلمان المرغلانی نے بتایا کہ قرآنِ کریم کو حفظ کرنے میں کسی دشواری کا سامنا نہیں کرنا پڑا۔انہوں نے بتایا کہ 9 سال کی عمر سے قرآن کی تعلیم کا آغاز کیا، والد آیات پڑھا کرتے اور میں ان سے سن کر یاد کرنے کی کوشش کرتا تھا، والد سے سن کر ان آیات کو متعدد بار پڑھتا اور اس طرح مجھے وہ آیات یاد ہوجاتیں تو وہ والد کو سناتا۔

حافظ المرغلانی نے بتایا ہے کہ مجھے ایسا محسوس ہوتا تھا کہ میری زندگی بہت آسان ہوگئی ہے، میں اللّٰہ کی کتاب حفظ کرنے کے ساتھ ساتھ دنیاوی تعلیم بھی باآسانی حاصل کر رہا تھا۔انہوں نے کہا کہ  سکول، کالج اور یونیورسٹی کے مراحل بھی بہت آسان ہوگئے اور مجھ پر ہر دروازہ کھلتا گیا۔

مزید :

عرب دنیا -