وفاقی وزیر داخلہ نے یونان کشتی حادثے اور لیبیا واقعات کی تفصیلی رپورٹ طلب کر لی

وفاقی وزیر داخلہ نے یونان کشتی حادثے اور لیبیا واقعات کی تفصیلی رپورٹ طلب کر ...
وفاقی وزیر داخلہ نے یونان کشتی حادثے اور لیبیا واقعات کی تفصیلی رپورٹ طلب کر لی
سورس: File Photo

  IOS Dailypakistan app Android Dailypakistan app

اسلام آباد (ویب ڈیسک) وفاقی وزیر داخلہ محسن نقوی نے یونان کشتی حادثے اور لیبیا واقعات کی تفصیلی رپورٹ طلب کر لی۔

آج نیوز کے مطابق  وزیر داخلہ نے ڈی جی ایف آئی اے کو اب تک کی تمام کارروائی کی رپورٹ پیش کرنے کی ہدایت کر دی گئی۔وفاقی وزیر داخلہ محسن نقوی نے کہا ہے کہ انسانی سمگلنگ میں ملوث عناصررعایت کے مستحق نہیں ہیں۔

انھوں نے کہا کہ یونان کشتی حادثے کے اصل ملزمان کو کیفر کردار تک پہنچانا ہوگا۔