علامہ راجا ناصر عباس کے سینیٹ انتخابات کیلئے کاغذات نامزدگی جمع

علامہ راجا ناصر عباس کے سینیٹ انتخابات کیلئے کاغذات نامزدگی جمع
علامہ راجا ناصر عباس کے سینیٹ انتخابات کیلئے کاغذات نامزدگی جمع

  IOS Dailypakistan app Android Dailypakistan app

اسلام آباد (ڈیلی پاکستان آن لائن )مجلس وحدت مسلمین کے علامہ راجا ناصر عباس نے سینیٹ انتخابات کے لئے کاغذات نامزدگی جمع کرا دیے۔
روزنامہ جنگ کے مطابق علامہ راجا ناصر عباس نے سینیٹ کی جنرل نشست کے لئے کاغذات نامزدگی جمع کرائے ہیں۔واضح رہے کہ 2 اپریل کو ہونے والے سینیٹ کے انتخابات کے لئے کاغذاتِ نامزدگی جمع کرانے کا آج آخری روز ہے۔
کاغذات نامزدگی کی سکروٹنی 19 مارچ تک مکمل کی جائے گی جبکہ 21 مارچ کو کاغذات نامزدگی منظور یا مسترد ہونے کے خلاف اپیلیں دائر کی جا سکیں گی اور 25 مارچ تک ٹربیونل کی جانب سے اپیلوں پر فیصلے کئے جائیں گے۔

مزید :

قومی -