نوازشریف کے قریبی عزیز شدید علیل ہو گئے

نوازشریف کے قریبی عزیز شدید علیل ہو گئے
نوازشریف کے قریبی عزیز شدید علیل ہو گئے

  IOS Dailypakistan app Android Dailypakistan app

 لاہور (ڈیلی پاکستان آن لائن) مسلم لیگ (ن) کے قائد نوازشریف کے قریبی عزیز ڈاکٹر آصف بیگ سخت علیل ہو گئے۔

نجی ٹی وی ڈان نیوز کے مطابق سابق وزیراعظم نوازشریف اپنے ہم زلف ڈاکٹر آصف بیگ کی عیادت کیلئے اتفاق ہسپتال پہنچے ، ان کے دونوں صاحبزادے حسن اور حسین نواز بھی ہمراہ تھے۔ اس موقع پر اتفاق ہسپتال اور ملحقہ شاہراہوں پر سکیورٹی کے سخت انتظامات کئے گئے تھے۔

بتایا گیا ہےکہ ڈاکٹر آصف بیگ گذشتہ کئی روز سے شدید علیل ہیں اور ان کا اتفاق ہسپتال میں علاج معالجہ جاری ہے۔

مزید :

قومی -