اڈیالہ جیل میں 190 ملین پاؤنڈ سکینڈل ریفرنس کی سماعت، عمران خان اور بشریٰ بی بی پیش، کیا پیش رفت ہوئی؟

اڈیالہ جیل میں 190 ملین پاؤنڈ سکینڈل ریفرنس کی سماعت، عمران خان اور بشریٰ بی ...
اڈیالہ جیل میں 190 ملین پاؤنڈ سکینڈل ریفرنس کی سماعت، عمران خان اور بشریٰ بی بی پیش، کیا پیش رفت ہوئی؟

  IOS Dailypakistan app Android Dailypakistan app

 راولپنڈی (ڈیلی پاکستان آن لائن) اڈیالہ جیل میں 190 ملین پاؤنڈ سکینڈل ریفرنس کی سماعت 20 مارچ تک ملتوی کر دی گئی۔

نجی ٹی وی ہم نیوز کےمطابق 190 ملین پاؤنڈ سکینڈل ریفرنس کی سماعت راولپنڈی کی احتساب عدالت کے جج ناصر جاوید رانا نے کی۔ پراسیکیوشن کی جانب سے 2 گواہان کو عدالت پیش کیا گیا۔ وکلا صفائی نے ایک گواہ پر جرح مکمل کر لی اور دوسرے گواہ کا بیان قلمبند کر لیا گیا۔ گواہان میں چیف فنانشنل آفیسر القادر یونیورسٹی شامل تھے۔ 

بتایا گیا ہے کہ نیب کی جانب سے سپیشل پراسیکیوٹر چوہدری نذر، عرفان بھولا اور دیگر پیش ہوئے۔ اس موقع پر بانی چیئرمین پی ٹی آئی عمران خان اور بشریٰ بی بی کے وکلا بھی عدالت میں پیش ہوئے جبکہ عمران خان اور بشریٰ بی بی بھی کمرہ عدالت میں موجود تھے۔ آج کی عدالتی کارروائی مکمل ہونے کے بعد فاضل جج نے سماعت 20 مارچ تک ملتوی کر دی۔ 

مزید :

قومی -