پاکستا ن اور ایران کے درمیان اچھے تعلقات میں میڈ یا نے  ہمیشہ بہت اہم کردار ادا کیا : ایرانی قونصل جنرل مہران موحد فر

پاکستا ن اور ایران کے درمیان اچھے تعلقات میں میڈ یا نے  ہمیشہ بہت اہم کردار ...
پاکستا ن اور ایران کے درمیان اچھے تعلقات میں میڈ یا نے  ہمیشہ بہت اہم کردار ادا کیا : ایرانی قونصل جنرل مہران موحد فر

  IOS Dailypakistan app Android Dailypakistan app

لاہور(ڈیلی پاکستان آن لائن)ایرانی قونصل جنرل مہران موحد فر  نے کہا ہے کہ پاکستا ن اور ایران کے درمیان اچھے تعلقات میں میڈ یا نے  ہمیشہ بہت اہم کردار ادا کیا ہے ۔ان کا کہنا تھا کہ میں نے لاہور میں ایران کے قونصل جنرل کے طور پر دونوں ممالک (پاکستان اور ایران) کے درمیان حالیہ سرحدی کشیدگی پر میڈیا میں شائع ہونے والی تقریبا تمام باتوں اور مضامین کو پڑھا اور میں سمجھتا ہوں کہ پاکستانی میڈیا کا بڑا حصہ اس مقصد کے ساتھ وفادار رہا۔ایرانی قونصل جنرل نے کہا کہ دونوں ممالک کا برادرانہ تعلقات کی بحالی کی طرف جلد لوٹنا دونوں ملکوں کے عہدیداروں کے عزم وارادے اور میڈیا کی طرف سے کی جانے والی نصیحت کا نتیجہ تھا اور میڈیا نے ایک طرح سے لوگوں کے مطالبے کی عکاسی کی۔

انہوں نے کہا کہ  میں اس نکتہ پر زور دینا چاہوں گا کہ دونوں ممالک کی ثقافت ، معاشی صلاحیتوں اور سیاحت کے پرکشش مقامات کے تعارف کا ایک نامکمل مشن دونوں ملکوں کے میڈیا کے ذمے باقی ہے۔ان کا کہنا تھا کہ رمضان المبارک وحدت، بھائی چارے اور دین اسلام کو امن اور رحمت والے دین کے طور پر پیش کرنے کا موقع ہے اور  اس ماہ مقدس میں ,میں امید کرتا ہوں کہ مسلمان معاشروں کے رشتے ناطے مضبوط ہوں ۔

 مہران موحد فر  نے کہا کہ فلسطین کی عوام گزشتہ کئی مہینوں سے قانون شکن رجیم کی قتل و غارت گری کا نشانہ بنی ہوئی ہے ، ہمارے معصوم بھائی کئی مہینوں سے کھانے پینے سے محروم ہیں اور تباہ کن صورتحال میں زندگی گزار رہے ہیں ، سارا مغرب  ایک ناجائز اور مجرم رجیم کی اندھی حمایت  کر رہا ہے ۔انہوں نے کہا کہ پاکستانی قوم ہمیشہ فلسطینی بھائیوں کے ساتھ کھڑے رہے ،  فلسطینی بہن بھائیوں پر گزشتہ کئی مہینوں سے جاری ظلم و ستم پر بھی پاکستانی عوام اور میڈیاان کے ساتھ کھڑے رہے اور ہر ممکن تعاون فراہم کیا ۔ ان کا کہنا تھا کہ اب پاکستانی میڈ یا کی یہ ذمہ داری ہے کہ وہ اپنی عوام کو غزہ میں مسلمان بہن بھائیوں پر ہونے والے ظلم کو بھولنے نہ دیں ۔