فزکس کے پرچے میں طالب علم کی طرف سے دیئے گئے مضحکہ خیز جواب کی ویڈیو ایک بار پھر انٹرنیٹ پر وائرل ہو گئی

فزکس کے پرچے میں طالب علم کی طرف سے دیئے گئے مضحکہ خیز جواب کی ویڈیو ایک بار ...
فزکس کے پرچے میں طالب علم کی طرف سے دیئے گئے مضحکہ خیز جواب کی ویڈیو ایک بار پھر انٹرنیٹ پر وائرل ہو گئی

  IOS Dailypakistan app Android Dailypakistan app


کراچی(مانیٹرنگ ڈیسک) بورڈ آف انٹرمیڈیٹ ایجوکیشن کراچی کے فزکس کے پرچے میں دو سال قبل ایک طالب علم کی طرف سے دیئے گئے مضحکہ خیز جواب کی ویڈیو ایک بار پھر انٹرنیٹ پر وائرل ہو گئی۔ انڈین ایکسپریس کے مطابق 2022ءکے سالانہ امتحان میں فزکس کے پیپر میں ایک سوال کا جواب لکھتے ہوئے پہلے پیپر کے مشکل ہونے کا رونا رویا اور پرچے میں علی ظفر کے مقبول گیت ’جھوم‘ کے اشعار لکھ دیئے۔
ویڈیو میں طالب علم کی پیپرشیٹ کی تصویر بھی شامل ہے۔ طالب علم سوال کے جواب میں لکھتا ہے کہ ”بھائی لوگ، بڑاخطرناک پیپر دیا ہے۔ قسم سے دل دُکھتا ہے۔“اس کے بعد طالب علم لکھتا ہے کہ ”میں نے تجھے دیکھا ہنستے ہوئے گالوں میں، بے بس خیالوں میں ، ندی میں نالوں میں۔“ 
طالب علم نے صرف گیت کے الفاظ پر ہی اکتفا نہیں کیا بلکہ پیپر پر گانے کی موسیقی کی دھن بھی الفاظ میں لکھ ڈالی۔ یہ سوال چونکہ سائنسدان آئزک نیوٹن کی رنگ سے متعلق تھا، چنانچہ طالب علم نے نیوٹن کو بھی کڑی تنقید کا نشانہ بناڈالا۔ طالب علم نے لکھا کہ ”واٹ لگا دی سالے نے، فزکس کو عذاب بنا دیا ہے۔“ 
پیپرچیک کرتے ہوئے ممتحن بھی آخر میں اپنا کمنٹ لکھتا ہے اور کہتا ہے کہ ”تم جیسی اولاد کو دیکھ کر والدین کو دکھ ہوتا ہو گا۔“ گلوکار علی ظفر کی طرف سے بھی بعد ازاں یہ ویڈیو شیئر کی گئی۔ انہوں نے کیپشن میں لکھا کہ ”میرے گیتوں میں فزکس تلاش کرنے کی کوشش نہ کریں۔ وقت پر پڑھائی کریں اور اساتذہ کا احترام کریں۔“

مزید :

ڈیلی بائیٹس -