سابق گرل فرینڈ کو ہراساں کرنے پر برطانوی فٹبالر انتھونی سٹوکس کو جیل کی سزا سنا دی گئی

سابق گرل فرینڈ کو ہراساں کرنے پر برطانوی فٹبالر انتھونی سٹوکس کو جیل کی سزا ...
سابق گرل فرینڈ کو ہراساں کرنے پر برطانوی فٹبالر انتھونی سٹوکس کو جیل کی سزا سنا دی گئی

  IOS Dailypakistan app Android Dailypakistan app

لندن(مانیٹرنگ ڈیسک) سابق گرل فرینڈ کو ہراساں کرنے پر برطانیہ کے آرسینل فٹ بال کلب کے سابق کھلاڑی انتھونی سٹوکس کو جیل کی سزا سنا دی گئی۔ڈیلی سٹار کے مطابق انتھونی سٹوکس کو عدالت کی طرف سے حکم دیا گیا تھا کہ وہ اپنی سابق گرل فرینڈ ایلید سکاٹ سے دور ہے اور فو ن پر بھی اس سے رابطے کی کوشش نہ کرے۔
35سالہ انتھونی سٹوکس نے اس عدالتی حکم کی خلاف ورزی کی اور ایلید سکاٹ کو فون پرکئی بار میسجز کرکے ہراساں کیا، جس پر ایلید سکاٹ نے ایک بار پھر عدالت سے رجوع کر لیا۔ رپورٹ کے مطابق عدالت کی طرف سے انتھونی سٹوکس کو 5ماہ قید کی سزا سنائی گئی ہے۔ 

مزید :

کھیل -