ملتان سلطانز کی خاتون کوچ نے کھلاڑیوں کو دیکھ کر روزے رکھنا شروع کردئیے
کراچی (ڈیلی پاکستان آن لائن)ملتان سلطانز کی سپن کنسلٹنٹ الیگزینڈرا ہارٹلی کھلاڑیوں کے روزے رکھنے سے متاثر ہوکر خود بھی روزے رکھنا شروع ہوگئیں۔
برطانوی نشریاتی ادارےکو دیےگئے انٹرویو میں الیگزینڈرا ہارٹلی کا کہنا تھا کہ میں بھی رمضان کے روزے رکھ رہی ہوں، میں محسوس کرنا چاہتی ہوں کہ یہ لوگ روزے رکھ کر شام میں کرکٹ کیسے کھیلتے ہیں۔الیگزینڈرا ہارٹلی کے مطابق ہم 4 بجےکھانا کھاتے ہیں اور اس کے بعد پورا دن بھوکا رہتے ہیں، ہم شام میں روزہ کھولتےہیں پھر سب لوگ نماز پڑھنے جاتے ہیں۔سپن کنسلٹنٹ ملتان سلطانز کا کہنا ہےکہ روزہ رکھنا مشکل کام ہے، مجھے پیاس کا بہت احساس ہوتا ہے۔