وزارت داخلہ نے فنگر پرنٹس کے ذریعے ووٹوں کی تصدیق کو مشکوک قراردیدیا
اسلام آباد(مانیٹرنگ ڈیسک) وزارت داخلہ نے فنگر پرنٹس کے ذریعے ووٹوں کی تصدیق کے عمل کو مشکوک قراردیدیاہے ۔ قائمہ کمیٹی کے اجلاس میں وزار ت داخلہ کے حکام نے بتایاکہ نادرا کے ذریعے فنگر پرنٹس کی تصدیق ہوسکتی ہے لیکن فنگر پرنٹس سے ووٹوں کی تصدیق100 فیصد درست نہیں ہوگی ، تصدیق میں غلطیوں کا احتمال ہے ۔ قائمہ کمیٹی نے سیکیورٹی امورپر بریفنگ کیلئے آئی جی سندھ اور آئی جی بلوچستان کوطلب کرلیا۔