بنگلہ دیشی چائے کی قیمتوں میں اضافے کا رجحان جاری

بنگلہ دیشی چائے کی قیمتوں میں اضافے کا رجحان جاری

ڈھاکہ (اے پی پی) بنگلہ دیشی چائے کی قیمتوں میں اضافہ کا عمل جاری ہے۔ چٹا گانگ پورٹ پر کالی چائے کی ہفتہ وار نیلامی میں نئی سیزن کی تازہ مختلف اقسام کی چائے پیش کی گئی جن کی اوسطاً قیمت 194.27ٹکہ (2.5ڈالر) فی کلو رہی ۔ گزشتہ ہفتہ چائے کی نیلامی 68.03ٹکہ فی کلو میں رہی تھی۔ حالیہ نیلامی میں 10لاکھ کلو گرام چائے رکھی گئی تھی۔

مزید : کامرس