رواں مالی سال 113ملین مکعب فٹ گیس سسٹم میں شامل کی گئی

رواں مالی سال 113ملین مکعب فٹ گیس سسٹم میں شامل کی گئی

  IOS Dailypakistan app Android Dailypakistan app


کراچی (اکنامک رپورٹر) جون دوہزار تیرہ سے مئی دوہزار چودہ کے دوران 113ہ ملین معکب فٹ اضافی گیس اور چار ہزار بیرل آئل یومیہ سسٹم میں شامل کی جا چکی ہیں۔ وزارت پیٹرولیم و قدرتی وسائل کے مطابق جون دوہزار تیرہ سے مئی دوہزار چودہ کے دوران اکیس مختلف چھوٹی آئل اور گیس فیلڈز سے سسٹم میں ایک سو تیرہ ملین معکب فٹ گیس اور چار ہزار بیرل آئل یومیہ شامل کردیا گیا گزشتہ دس ماہ کے دوران اٹہتر آئل اور گیس فیلڈز کا اعلان کیا گیا تھا ،، جس میں سے اکیس سے نئی دریافت حاصل ہوئیں ہیں۔ وزارت پیٹرولیم حکام کا کہنا ہے کہ نئی دریافت سسٹم میں شمال ہونے کے ساتھ مختلف آئل اور گیس فیلڈز سے گیس کی پیداوار میں اضافہ ہوا ہے۔ حکام کا کہنا ہے کہ تیل و گیس کی نئی دریافت اور گیس کی پیداوار بڑھنے سے مختلف فیلوز کی درآمد کم ہونے سے حکومت کو سالانہ ڈیڑھ ارب ڈالرکی بچت ہوگی۔
 وزارت پیٹرولیم کا کہنا ہے کہ رواں سال دسمبر دوہزار تک مزید تین سو سے چار سو ملین معکب فٹ گیس سسٹم میں شامل ہونے سے ملک میں لوڈ شیڈنگ کے خاتمے میں مدد ملے گی۔

مزید :

کامرس -