تیسری عالمی حلال کانفرنس اور نمائش 22 مئی کو لاہور میں ہوگی

تیسری عالمی حلال کانفرنس اور نمائش 22 مئی کو لاہور میں ہوگی

لاہور(کامرس رپورٹر) وائس چانسلر یونیورسٹی آف ویٹرنری اینڈ اینیمل سائنسسزپروفیسر داکٹر طلعت نصیر پاشا نے کہا ہے کہ ویٹرنری یونیورسٹی ، پنجاب حلال ڈویلپمنٹ ایجنسی کے تعاون سے تیسری عالمی حلال کانفرنس اور نمائش کا انعقاد 22 تا 23 مئی کو کر رہی ہے جس کا مقصد پاکستانی حلال مصنوعات کی بین الا قوامی مارکیٹنگ اور ان کی بیرونی منڈیوںتک رسائی میں کلیدی کردار ادا کرنا ہے جبکہ مقامی حلال صنعت میں کام کرنے والے افراد کی فنی تربیت بھی کی جائیگی۔ انہوں نے کہا کہ پاکستانی حلال مصنوعات دنیا بھر میں ذائقے اور معیار کے اعتبار سے بے حد مقبول ہیں۔

 مگر ان کی مارکیٹنگ اور برینڈنگ درست نہیں کی جارہی ۔ انہون نے بتایا کہ اس کانفرنس میں تمام حلال انڈسٹری کی بین الاقوامی معیار کے مطابق مارکیٹنگ کی جائے گی، انہوں نے بتایا کہ مذکورہ کانفرنس میں مختلف ممالک سے تیس سے زائد گوشت کے درآ مد کنند گان، امریکہ، ملا ئیشیائ، انڈونیشیا ء، دبئی ، سعودی عرب، عمان اور دیگر ممالک سے سپیکرز کانفرنس میں شرکت کے لئے آ رہے ہیں۔ پروفیسر پاشا نے کہا کہ اس کانفرنس سے طلباءکو خصوصی طور پر فائدہ اٹھانا چاہئے، ایک روزہ تربیتی ورکشاپ بھی منعقد کی جا رہی ہے جس میں حلال ویلیو چین کو بارے میں بین الاقوامی ماہر سپیکرز اپنے مقالمے پیش کریں گے۔ انہوں نے کہا حلال انڈسٹری میں تربیت یافتہ ماہرین کی کمی ہے جس کو پورا کرنے کے لیئے ویٹرنری یونیورسٹی نے میٹ سائنس اینڈ ٹیکنالوجی کا شعبہ قائم کیا ہے تاکہ ماہرین کی صحیح تربیت کی جا سکے۔

مزید : کامرس