پاکستان کرکٹ بورڈ کی انتظامی کمیٹی کا اجلاس آج ہوگا

پاکستان کرکٹ بورڈ کی انتظامی کمیٹی کا اجلاس آج ہوگا

لاہور ( سپورٹس رپورٹر ) پاکستان کرکٹ بورڈ کی انتظامی کمیٹی کا اجلاس آج لاہور میں طلب کیا گیا ہے۔اجلاس میں ڈومیسٹک کرکٹ کے نئے ڈھانچے پر بات کی جائے گی۔اہم فیصلے کئے جائیں گے۔ اور پاکستان کرکٹ ٹیم کے نئے ہیڈ کوچ اور اسپین بولنگ کنسلٹنٹ کے بارے میں اراکین کو بریف کیا جائے گا۔پاکستان کرکٹ بورڈ نے آئی ایم سی کی مدد سے قومی ٹیم کے سپورٹ اسٹاف کے سروس رولز بنانے کا فیصلہ کیا ہے۔چیئر مین نجم سیٹھی اجلاس کی صدارت کریں گے اور ذرائع کے مطابق اس اجلاس میں مزید اہم فیصلے کئے جانے کی توقع ہے اس موقع پر چیئرمین کرکٹ بورڈنجم سیٹھی کو بریفنگ بھی دی جائے گی جس میں کرکٹ کے امور کے بارے میں ان کو آگاہ کیا جائے گا کرکٹ کے حوالے سے اس اجلاس کو بہت اہم قرار دیا جارہا ہے۔   

مزید : کھیل اور کھلاڑی