محترمہ فاطمہ جناح نیشنل ویمن کرکٹ چیمپئن شپ کل سے شروع ہو گی
لاہور( سپورٹس رپورٹر) پاکستان کرکٹ بورڈ کے زیراہتمام محترمہ فاطمہ جناح نیشنل ویمن کرکٹ چیمپئن شپ کل اسلام آباد میں شروع ہو گی۔ ٹورنامنٹ کے میچز ڈائمنڈ گراﺅنڈ، مرغزار گراﺅنڈ، نیشنل گراﺅنڈ، بھٹو گراﺅنڈ، شالیمار گراﺅنڈ اور پنڈی سٹیڈیم میں کھیلے جائیں گے۔چیمپئن شپ میںبارہ ریجنز کی ٹیمیں حصہ لیں گی۔ جن میں کوئٹہ ، فیصل آباد، حیدرآباد، ایبٹ آباد، پشاور، بہاولپور، کراچی، راولپنڈی، سیالکوٹ، لاہور، اسلام آباد اور ملتان شامل ہیں۔
کوالیفائنگ راﺅنڈ میں چھ ریجنزکی ٹیموں کو دو گروپوں میں تقسیم کیا گیا ہے ،گروپ اے میں کوئٹہ، فیصل آباد اور حیدرآباد جبکہ گروپ بی میںابیٹ آباد، پشاور اور بہاولپور کی ٹیمیں شامل ہیں۔ٹورنامنٹ کا فائنل راﺅنڈ 24 مئی سے جبکہ فائنل میچ 30 مئی کو ڈائمنڈ کرکٹ گراﺅنڈ میں کھیلا جائے گا۔