قومی کرکٹ ٹیم کا سمر کیمپ قذافی سٹیڈیم میں زور و شور سے جاری

قومی کرکٹ ٹیم کا سمر کیمپ قذافی سٹیڈیم میں زور و شور سے جاری

 لاہور(سپورٹس رپورٹر) قومی کرکٹ ٹیم کے کھلاڑیوں کا سمر کیمپ گزشتہ روز بھی قذافی سٹیڈیم لاہور میں دو مختلف سیشنز میں جاری رہا جو 6جون کو ختم ہو گا ۔ کیمپ کے10ویں روز بھی کھلاڑیوں کی فٹنس ٹریننگ کا سلسلہ جاری رہا ۔ کھلاڑی دلجمعی سے اپنی فٹنس کو بہتر بناتے رہے ۔ کھلاڑیوں کو 2 گروپس پی سی بی پینتھرز اور پی سی بی ٹائیگرز میں تقسیم کیا گیا ہے۔پی سی بی پینتھرز میں احمد شہزاد ،توفیق عمر ،عمران فرحت ،یاسر حمید ،مصباح الحق ،عمر اکمل ،فیصل اقبال ،حارث سہیل ،فواد عالم ،شاہد آفریدی ،سہیل تنویر ،عبدالرحمان ،عاطف مقبول ،عمر گل ، احسان عادل ،وہاب ریاض ،راحت علی ،محمد سمیع ،عدنان اکمل اور بابر اعظم جبکہ پی سی بی ٹائیگرز میں ناصر جمشید ،شرجیل خان ،شان مسعود ،خرم منظور،یونس خان ،اسد شفیق ، ،صہیب مقصود ،عمر امین ،محمد حفیظ ،انور علی ،ذوالفقار بابر ،رضا حسن ،یاسر شاہ،محمد طلحہ ،محمد عرفان ،بلاول بھٹی ،اعزاز چیمہ ،سرفراز احمد اور محمد سمیع شامل ہیں ۔

مزید : کھیل اور کھلاڑی