100انڈیکس کی بیک وقت تین نفسیاتی حدیں بحال

100انڈیکس کی بیک وقت تین نفسیاتی حدیں بحال

                                           کراچی (اکنامک رپورٹر)کراچی اسٹاک ایکسچینج میںتیزی کا تسلسل جاری، کاروباری ہفتے کے چوتھے روزجمعرات کوزبردست تیزی رہی اور کے ایس ای 100 انڈیکس کی 28700,28600اور 28800کی نفسیاتی حدیں بیک وقت بحال ہوگئیں ۔ سرمایہ کاری مالیت میں74ارب39کروڑ روپے سے زائدکا اضافہ، کاروباری حجم گزشتہ روز کی نسبت96.19فیصد زائد جبکہ62.90 فیصد حصص کی قیمتوں میںاضافہ ریکارڈ کیا گیا ۔ حکومتی مالیاتی اداروں، مقامی بروکریج ہاﺅسز، سمیت دیگر انسٹی ٹیوشنز کی جانب سے بینکنگ ،توانائی اورسیمنٹ سیکٹر میں خریداری کے باعث کاروبار کا آغاز مثبت زون میں ہوا ۔گزشتہ روز وزیر اعظم پاکستان کی زیر صدارت کراچی میں امان و امان کے حوالے سے منعقدہ اجلاس میں شہر میں قیام امن سے متعلق کیے گئے فیصلوں،آئندہ دو ماہ کے لیے ڈسکاو¿نٹ ریٹ میں کمی کی خبروں کی اطلاعات کے بعد ملکی اور غیر ملکی سرمایہ کار مارکیٹ میں سرگرم نظر آئے اور ایک موقع پر کے ایس ای 100انڈیکس 28944پوائنٹس کی بلند سطح پر بھی ریکارڈ کیا گیا تاہم فروخت دباو¿ اور پرافٹ ٹیکنگ کے باعث کے ایس ای 100انڈیکس مذکورہ سطح پر برقرار نہ رہ سکا تاہم تیزی کا تسلسل سارا دن جاری رہا ۔مارکیٹ کے اختتام پر کے ایس ای 100 انڈیکس314.83پوائنٹس اضافے سے 28843.02 پوائنس پر بند ہوا ۔مجموعی طور پر 372کمپنیوں کے حصص کا کاروبار ہوا ۔

،جن میں سے234 کمپنیوں حصص کے بھاو¿ میں اضافہ،120کمپنیوں کے حصص کے بھاو¿ میں کمی جبکہ18کمپنیوںکے حصص کے بھاﺅ میں استحکام رہا۔

سرمایہ کاری مالیت میں74ارب 39 کروڑ 12 لاکھ 42 ہزار370 روپے کا اضافہ ریکارڈ کیا گیاجبکہ سرمایہ کاری کی مجموعی مالیت بڑھ کر69کھرب8ارب 16کروڑ62لاکھ 22 ہزار 484 روپے ہوگئی۔جمعرات کو کاروباری سرگرمیاں21کروڑ37لاکھ 44ہزار520شیئرز رہیں جوبدھ کے مقابلے میں10کروڑ 48لاکھ1 ہزار980شیئرززائد ہیں ۔قیمتوں کے اتار چڑھاو¿ کے حساب سے رفحان میظ کے حصص سرفہرست رہے ،جس کے حصص کی قیمت340.00روپے اضافے سے10490.00 روپے، نیسلے پاک کے حصص کی قیمت250.00روپے اضافے سے8250.00روپے پر بند ہوئی۔نمایاں کمی انڈس ڈائنگ کے حصص میں ریکارڈ کی گئی جس کے حصص کی قیمت39.54روپے کمی سے1060.46روپے جبکہ باٹا پاک کے حصص کی قیمت8.76روپے کمی سے3402.28روپے پر بند ہوئی ۔جمعرات کو کے الیکٹرک کی سرگرمیاں 8 کروڑ13لاکھ4ہزارشیئرز کے ساتھ سرفہرست رہیں جس کے شیئرز کی قیمت56پیسے اضافے سے7.23روپے اوربینک آف پنجاب کی سرگرمیاں77لاکھ18ہزارشیئرزکے ساتھ دوسرے نمبر پر رہیں جس کے شیئرز کی قیمت4پیسے کمی سے9.98روپے ہوگئی ۔کے ایس ای 30 انڈیکس 111.21پوائنٹس اضافے سے19933.86پوائنٹس ،کے ایم آئی 30انڈیکس495.17پوائنٹس اضافے سے45878.36جبکہ کے ایس ای آل شیئرز انڈیکس234.07پوائنٹس اضافے سے 21522.41پوائنٹس پر بند ہوا ۔

مزید : کامرس