پی سی بی انڈر16- سٹار کرکٹ ٹورنامنٹ کے تیسرے مرحلے کا آغا ز آج ہوگا

پی سی بی انڈر16- سٹار کرکٹ ٹورنامنٹ کے تیسرے مرحلے کا آغا ز آج ہوگا

 لاہور( سپورٹس رپورٹر)پاکستان کرکٹ بورڈ کے زیراہتمام پی سی بی انڈر16- سٹار کرکٹ ٹورنامنٹ کے تیسرے مرحلے کا آغاز آج شروع ہوگا۔ ٹورنامنٹ کے اسلام آباد، لاہور اور کراچی میں دو، دو جبکہ راولپنڈی میں ایک میچ کھیلا جائے گا۔ایونٹ میں ملک بھر سے پندرہ ٹیمیں حصہ لے رہی ہیں جن کو چار گروپوں میں تقسیم کیا گیا ہے گروپ اے میں لاہور، سیالکوٹ، فیصل آباد اور ملتان، گروپ بی میں اسلام آباد، پشاور، ڈیرہ مراد جمالی اور بہاولپور، گروپ سی میں کراچی، حیدر آباد، لاڑکانہ اور کوئٹہ جبکہ گروپ ڈی ایبٹ آباد، راولپنڈی اور فاٹا شامل ہیں۔

مزید : کھیل اور کھلاڑی