انڈر21 سنوکر چیمپئن شپ،پاکستانی کیوئسٹ آج ایکشن میں نظر آئینگے

انڈر21 سنوکر چیمپئن شپ،پاکستانی کیوئسٹ آج ایکشن میں نظر آئینگے

الفجیرہ ( نیٹ نیوز) آئی بی ایس ایف ورلڈ انڈر 21 سنوکر چیمپئن شپ میں پاکستانی کیوئسٹ حمزہ اکبر اور محمد ماجد علی لاسٹ 32 راﺅنڈ میں آج ایکشن میں نظر آئیں گے۔ الفجیرا، متحدہ عرب امارات میں جاری میگا ایونٹ میں پاکستانی کیوئسٹس کی اب تک کی کارکردگی قابل ستائش رہی، چاروں کیوئسٹس نے ناک آﺅٹ مرحلے تک رسائی حاصل کی۔ محمد ماجد علی اور حمزہ اکبر اپنے اپنے گروپس میں چیمپئن رہے تھے اسلئے دونوں کیوئسٹس براہ راست لاسٹ 32 راﺅنڈ میں پہنچ چکے ہیں۔ دونوں کھلاڑی دوسرے ناک آﺅٹ مرحلے میں آج جمعہ کو قسمت آزمائی کریں گے۔ پاکستان کے حمزہ اکبر کا مقابلہ لی مین اور ڈینئل سے فاتح کیوئسٹ کے ساتھ ہو گا جبکہ محمد ماجد علی ساہل نیر اور محمد فہیم میں سے فاتح کھلاڑی کے آمنے سامنے ہوں گے۔

مزید : کھیل اور کھلاڑی