سری لنکا کرکٹ ٹیم اور کینٹ کے درمیان پریکٹس میچ آج کھیلا جائے گا

سری لنکا کرکٹ ٹیم اور کینٹ کے درمیان پریکٹس میچ آج کھیلا جائے گا

لندن ( نیٹ نیوز)سری لنکا کرکٹ ٹیم اور کینٹ کے درمیان پریکٹس میچ آج کینٹر بری میں کھیلا جائے گا ۔ یہ میچ ڈے اینڈ نائٹ ہوگا۔18مئی کو سری لنکا کی ٹیم اپنا تےسرا پریکٹس میچ کھیلے گئی جو سسیکس کیخلاف ہوو میں کھیلا جائے گا ۔ انگلینڈ اور سری لنکا کے درمیان واحد ٹی ٹوئنٹی میچ20 مئی کو اوول میں کھیلا جائے گا۔ دونوں ٹیموں کے درمیان پہلا ون ڈے میچ 22مئی کو اوول ،دوسرا 25 مئی کو چیسٹر لی سٹریٹ، تیسرا28 مئی کو اولڈ ٹریفورڈ مانچسٹر، چوتھا 31مئی کو لارڈز جبکہ پانچواں ون ڈے میچ 3 جون کو ایجبسٹن برمنگھم میں کھیلا جائے گا۔ سری لنکا اور انگلینڈ کے درمیان پہلا ٹیسٹ 12 جون سے لارڈز سے شروع ہو گا۔

جبکہ دوسرا اور آخری ٹیسٹ میچ 20جون سے ہیڈنگلے لیڈز میں کھیلا جائے گا۔

مزید : کھیل اور کھلاڑی