ویمنز فٹبال ایشیاء کپ میں آج دو میچ کھیلے جائیں گے

ویمنز فٹبال ایشیاء کپ میں آج دو میچ کھیلے جائیں گے


ہو چی منہ( نیٹ نیوز)ویمنز فٹ بال ایشیا کپ میں آج اور کل دو، دومیچز کھیلے جائیں گے ۔ ٹورنامنٹ میں آٹھ ممالک کی ٹیمیں حصہ لے رہی ہیں جن کو دو گروپوں میں تقسیم کیا گیا ہے۔ گروپ اے ویت نام، آسٹریلیا، جاپان اور جارڈن کی ٹیموں کو رکھا گیا ہے جبکہ گروپ بی میں ساؤتھ کوریا، چین، تھائی لینڈ اور میانمار کی ٹیم کو رکھا گیا ہے۔ آج گروپ اے میں دو میچ کھیلے جائیں گے ۔ پہلا میچ جارڈن اور آسٹریلیا کی ٹیموں کے درمیان کھیلا جائیگا جبکہ دوسرا میچ جاپان اور ویت نام کی ٹیموں کے درمیان کھیلا جائے گا ۔ گروپ بی میں میانمار کا مقابلہ چائنا پی آر اور تھائی لینڈ کا مقابلہ کوریا کی ٹیم کے ساتھ ہوگا ۔ اس ٹورنامنٹ میں سے دو بہترین ٹیمیں ناک آؤٹ میں جائیں گی۔

جبکہ ٹورنامنٹ کی چار بہترین ٹیمیں ورلڈ کپ 2015 کے لیے کوالیفائی کریں ٹورنامنٹ کے سیمی فائنل 22مئی کو کھیلے جائیں گے۔5ویں اور چھٹی پوزیشن کے لئے میچز 21 مئی کو کھیلے جائیں گے جبکہ تیسری اور چوتھی پوزیشن کے لئے میچز 25 مئی کو کھیلے جائیں گے۔ فائنل بھی 25 مئی کو ہی کھیلا جائے گا ۔

مزید : کھیل اور کھلاڑی