انڈین پریمیئر لیگ میں آج اور کل کوئی میچ نہیں کھیلا جائیگا

انڈین پریمیئر لیگ میں آج اور کل کوئی میچ نہیں کھیلا جائیگا

حیدرآباد( نیٹ نیوز) انڈین پریمیئر لیگ میں آج اور کل کو کوئی میچ نہیں کھیلا جائیگا۔ لیگ میں 18 مئی کو مزید دو میچ کھیلے جائینگے۔ تفصیلات کے مطابق آئی پی ایل کے ساتویں ایڈیشن کے دلچسپ اور کانٹے دار مقابلے بھارت میں جاری ہیں، میگا ایونٹ میں 18 مئی کو کھیلے جانے والے پہلے میچ میں چنائی سپر کنگز اور رائل چیلنجرز بنگلور کی ٹیموں کے درمیان جوڑ رانچی میں پڑے گا۔ لیگ میں اسی روز کا دوسرا میچ سن رائزرز حیدرآباد اور کولکتہ نائٹ رائیڈرز کی ٹیموں کے درمیان حیدرآباد میں کھیلا جائیگا۔

 مختصر فارمیٹ کے ایونٹ میں شامل 8 ٹیمیں جن میں کولکتہ نائٹ رائیڈرز، دہلی ڈیئر ڈیولز، کنگز الیون پنجاب، سن رائزرز حیدرآباد، ممبئی انڈینز، راجستھان رائلز، چنائی سپر کنگز اور رائل چیلنجرز بنگلور ٹائٹل کے حصول کے لیے پنجہ آزما ہیں۔ واضح رہے کہ انڈین پریمیئر لیگ (آئی پی ایل) میں ممبئی انڈینز کی ٹیم ٹائٹل کا دفاع کر رہی ہے۔ ایونٹ کا فائنل یکم جون کو کھیلا جائے گا۔

مزید : کھیل اور کھلاڑی