فٹبال ورلڈ کپ میں ’برازوکا‘ نامی گیند کا استعمال ہوگا

فٹبال ورلڈ کپ میں ’برازوکا‘ نامی گیند کا استعمال ہوگا

ریو ڈی جنیرو( نیٹ نیوز)برازیل میںآئندہ ماہ شیڈول فٹبال ورلڈ کپ میں ’برازوکا‘ نامی گیند کا استعمال ہوگا۔اس کا شمار ان 12فٹبالز میں ہوتا ہے جو کھیلوں کا سامان تیار کرنے والے ادارے ایڈیڈاس نے میگا ایونٹ کے لیے تیار کیں، اس ادارے کو چار برس قبل جنوبی افریقہ میں منعقدہ ورلڈ کپ کیلیے تیار کردہ گیند ’جبولانی‘ کی وجہ سے کھلاڑیوں اور ماہرین کی طرف سے کڑی تنقید کا سامنا کرنا پڑا تھا۔ اس بار آفیشلزکا کہنا ہے کہ نئی گیند کی رفتار اور نشانہ پہلے تیار شدہ تمام فٹبالز سے بہتر ہے۔ ادارے کے فٹبال ڈائریکٹر میتھیاس میکینگ نے کہاکہ ’ہم نے گیند کی پرواز اور نشانے کے وسیع ترین ٹیسٹ مکمل کیے۔

نتائج سے یہ ظاہر ہواکہ اس گیند کی خط حرکت اور رفتار میں رکاوٹ اور ٹہراو کا بالکل بھی احساس نہیں ہوتا۔ایرو ڈائی نیمکس یا فضائی حرکیات کی ماہر رابی مہتا کا تعلق خلائی ادارے ناسا سے ہے، انھوں نے بی بی سی کو بتایا کہ فٹبال میں استعمال ہونے والی کسی بھی گیند کی کارکردگی اور گھومنے کا دارومدار اوپری سطع کی ناہمواری کی شرح پر ہوتا ہے۔

مزید : کھیل اور کھلاڑی