ناسا اور روس کے مابین خلائی تعاون کا سلسلہ جاری رہے گا

ناسا اور روس کے مابین خلائی تعاون کا سلسلہ جاری رہے گا

فلوریڈا (اے پی پی) امریکی خلائی تحقیق کے ادارہ ناسا نے کہا ہے کہ یوکرینی بحران پر اختلافات کے باوجود ناسا اور روس کے مابین خلائی تعاون کا سلسلہ جاری رہے گا ۔ امریکی خلائی ادارے کی جانب سے جاری ایک بیان میں کہا گیا ہے کہ ناسا کو اب تک روس کی جانب سے خلائی تعاون معطل کرنے سے متعلق کوئی نوٹس نہیں ملا ۔ ناسا نے توقع ظاہر کی ہے کہ روس امریکی خلائی ادارے کے ساتھ بین الاقوامی خلائی سٹیشن کے بارے میں تعاون جاری رکھے گا۔ ناسا کا کہنا ہے کہ خلائی تعاون روس امریکہ تعلقات میں کلیدی کردار ادا کر رہا ہے۔

 ناسا کے مطابق آئی ایس ایس کے بارے میں روس امریکہ تعاون باقاعدہ بنیادوں پر جاری رہے گا۔

مزید : عالمی منظر