تھائی لینڈ ، حکومت مخالف مظاہرین کیمپ پر بم حملے،دو جاں بحق ، 21 زخمی

تھائی لینڈ ، حکومت مخالف مظاہرین کیمپ پر بم حملے،دو جاں بحق ، 21 زخمی

  IOS Dailypakistan app Android Dailypakistan app


 بنکاک(آن لائن)تھائی لینڈ کے درالحکومت بنکاک میں حکومت مخالف مظاہرین کے کیمپ پر بم حملے اور فائرنگ کے نتیجے میں دو افراد جاں بحق اور 21 زخمی ہوگئے۔حملہ دارالحکومت بنکاک میں واقع یادگار جمہوریت کے قریب حکومت مخالف مظاہرین کے کیمپ کیاگیا۔عینی شاہدین کا کہنا ہے کہ صبح سویر ے نامعلوم افراد نے احتجاجی کیمپ پر فائرنگ کے بعد دو دستی بموں سے حملہ کیا جس کے نتیجے میں دو افراد جاں بحق اور 21 زخمی ہوگئے۔
زخمیوں کو اسپتال منتقل کردیا گیا ہے، جبکہ علاقے کو فوج نے کنڑول میں لے کر سیل کردیا ہے۔

مزید :

عالمی منظر -