ایران کی جانب سے سعودی دورے کی دعوت کا خیرمقدم

ایران کی جانب سے سعودی دورے کی دعوت کا خیرمقدم

 تہران(این این آئی)ایران نے سعودی عرب کی جانب سے وزیرخارجہ محمد جواد ظریف کو دورے کی دعوت کا خیرمقدم کرتے ہوئے دونوں ممالک کے درمیان دو طرفہ تعلقات بڑھانے کی ضرورت پر زوردیا ہے،ایران کے نائب وزیر خارجہ حسین امیر عبدالالہیان نے ایران کی سرکاری خبررساں ایجنسی کو بتایا کہ ابھی تک ایران کو سعودی عرب کی جانب سے دورے کا باضابطہ تحریری دعوت نامہ موصول نہیں ہوا لیکن دونوں وزرائے خارجہ کے درمیان ملاقات متوقع ہے اور وزیرخارجہ کا دورہ ایران کے ایجنڈے میں شامل ہے،انھوں نے کہا کہ ہم علاقائی مسائل کے حل ،غلط فہیموں کے ازالے اور دوطرفہ تعلقات کے فروغ میں مدد گار ثابت ہونے والے مذاکرات اور دوروں کا خیرمقدم کرتے ہیں۔

مزید : عالمی منظر