شام کے شہر داریا پر بیرل بم گرنے کا خوفناک منظرویڈیو میں محفوظ کرلیا گیا
دمشق(این این آئی)شامی شہر داریا سے تعلق رکھنے والے رضاکاروں نے بشار الاسد کی فوج کے شہر پر گرائے جانے والے بیرل بم کے خوفناک منظر کو ویڈیو میں محفوظ کرلیا، سوشل میڈیا پر پہلی بار منظر عام پر آنے والی ویڈیو میں ایک دل دہلا دینے والا منظر ہے،عرب ٹی وی کے مطابق نامعلوم سمت سے گرایا گیا بیرل بم ویڈیو کلپ کے ایک ابتدائی حصے میں کثیف آبادی والے علاقے میں گرتا دکھائی دیتا ہے، جس کے بعد پورا علاقہ مٹی اور سفید دھویں کے مرغولوں میں چھپ جاتا ہے۔
،داریا شہر کے میڈیا سینٹر نے ویڈیو کلپ کے ساتھ یہ کیپشن لکھا ہے کہ اس منظر کو دیکھنے کے بعد ذرا سوچیے، آپ کا ردعمل کیا ہے، کیا آپ ایسی حیوانیت کا تصور کر سکتے ہیں۔