پاکستانی ہائی کمیشن کالندن میں انٹرنیشنل سپرنگ فیئر اینڈ فوڈ فیسٹیول میں سٹال

پاکستانی ہائی کمیشن کالندن میں انٹرنیشنل سپرنگ فیئر اینڈ فوڈ فیسٹیول میں ...

 لندن (اے پی پی) چلڈرن اینڈ فیملیز ایکراس بورڈ کے زیراہتمام انٹرنیشنل سپرنگ فیئر اور فوڈ فیسٹیول میں پاکستانی ہائی کمیشن لندن کی جانب سے بھی سٹال لگایا گیا۔ پاکستان کے قائمقام ہائی کمشنر کی اہلیہ کی قیادت میں ہائی کمیشن کے دیگر افسران کی بیگمات کی نگرانی میں لگائے گئے سٹال میں پاکستان کی روایتی دستکاریاں، ملبوسات اور روایتی کھانے رکھے گئے تھے جبکہ ثقافتی سرگرمیاں بھی اس کا حصہ تھیں۔

 برطانوی رکن پارلیمنٹ اینڈریو مچل اوردیگر شرکاءنے پاکستانی سٹال کا دورہ کیا اورکڑھائی شدہ شالوں اور دیگر اشیاءمیں گہری دلچسپی کا اظہارکیا۔ پاکستان کے ٹرک آرٹ نے شرکاءکو خاص طور پر اپنی طرف متوجہ کیا۔ اس میلے میں تقریباً80 سفارتی مشنوں نے حصہ لیا جبکہ آل پاکستان ویمن ایسوسی ایشن برطانیہ نے بھی سپرنگ فیئر میں اپنا الگ سٹال لگایا۔

مزید : عالمی منظر