بھارتی فوج کی فائرنگ سے 3مسلمانوں کی شہادت ،کرفیو نافذ

بھارتی فوج کی فائرنگ سے 3مسلمانوں کی شہادت ،کرفیو نافذ

                                                     حیدرآباددکن(این این آئی)بھارت میں مذہبی جھڑپوں کو ختم کرنے کے لیئے پولیس کی فائرنگ کے نتیجے میں تین مسلمانوں کی شہادت کے بعد علاقے میں حالات کشیدہ ہوگئے ¾ سیکورٹی فورسز نے علاقے میں صورتحال کو کنٹرول کرنے کے لیئے کرفیو نافذ کر دیا ،بھارتی ٹی وی کے مطابق اکثریتی مسلم آبادی پر مشتمل آندھرا پردیش کے دارالحکومت حیدرآباد میں مذہبی پرچم نذر آتش کی افواہوں کے بعد مشتعل افراد نے مذہبی اقلیت کی دکانوں اور گھروں پر حملہ کر دیا،پولیس کمشنر سی وی آنند نے بتایا کہ سیکورٹی فورسز نے علاقے میں صورتحال کو کنٹرول کرنے کے لیئے کرفیو نافذ کر دیا ،آنند نے کہا کہ پولیس نے مشتعل ہجوم کو منتشر کرنے کے لیئے ابتدائی طور پر لاٹھی کا استعمال کیا تاہم حالات کی سنگینی کے باعث آپس میں لڑتے ہوئے دو گروہوں کو منتشر کرنے کے لیئے فائرنگ کرنی پڑی،بھارتی میڈیاکے مطابق گولیوں سے زخمی تین افراد زخموں کی تاب نہ لاتے ہوئے ہسپتال میں شہیدہو گئے تھے ،مودی کے ناقدین نے بی جے پی کی فتح سے مذہبی کشیدگی کے بڑھ جانے کے خوف کا اظہار کیا،حیدرآباد میں مزید تشدد کو روکنے کے لیئے تاریخی چار مینار کے گرد نواح میں اضافی پولیس اور نیم فوجی دستوں کو تعینات کر دیا گیا ،حیدرآباد پولیس نے یہ ظاہر کرنے سے انکار کردیا کہ فسادات میں کون ملوث تھا۔

مزید : عالمی منظر