ٹائیگر شیروف نے چیتا پال لیا

ٹائیگر شیروف نے چیتا پال لیا

ممبئی (اے پی پی) بالی وڈ اداکار ٹائیگر شیروف نے چیتا پال لیا ۔ اداکار نے قانونی طور پر چیتا گود لیا ہے جو چار سال کا ہے چیتا ناگ پور کی نسل میں سے ہے انہوں نے اس کا نام ”جان“ رکھا ہے اداکار کا اس حوالے سے کہنا ہے کہ وہ اس جانور کی طاقت ‘ پھرتی اور چالاکی سے بے حد متاثر ہیں یہ نایاب ‘ شاہی اور بے خوف جانور ہے اس لئے انہیں یہ جانور بے حد پسند ہے بدقسمتی سے ملک میں اس نایاب جانور کی شرح میں کمی واقع ہو رہی ہے جو کہ افسوسناک بات ہے وہ ان جانوروں کے تحفظ میں اپنا کردار ادا کرنا چاہتے ہیں تبھی انہوں نے یہ اقدام اٹھایا ہے ٹائیگر شیروفکی پہلی فلم ہیرو پینٹی جلد ہی سینما گھروں میں نمائش کے لئے پیش کی جائے گی۔

مزید : کلچر