فلم ”راز“ اور ”مرڈر“ کے سلسلے کی آئندہ فلمیں عمران ہاشمی کے بغیر نہیں بنیں گی۔ مہیش بھٹ

فلم ”راز“ اور ”مرڈر“ کے سلسلے کی آئندہ فلمیں عمران ہاشمی کے بغیر نہیں ...

  IOS Dailypakistan app Android Dailypakistan app


 ممبئی (اے پی پی) بالی وڈ ہدایتکار مہیش بھٹ نے کہا کہ ان کی فلم ”راز“ اور ”مرڈر“ کے سلسلے کی آئندہ فلمیں عمران ہاشمی کے بغیر نہیں بنیں گی۔ ذرائع کے مطابق بھارتی میڈیا میں یہ افواہیں سرگرم تھی کہ فلم ”راز“ اور ”مرڈر“ کے سلسلے کی چوتھی فلم میں اداکارہ سدھارت ملہوترا عمران ہاشمی کا کردار ادا کریں گے۔ مہیش بھٹ نے ان خبروں کی تردید کرتے ہوئے کہا ہے کہ ”راز“ اور مرڈر“ کے سلسلے کی چوتھی فلم میں اداکار عمران ہاشمی ہی اہم کردار نبھائیں گے ان کی جگہ کوئی ہیرو نہیں لے رہا ہے ۔
انہوں نے مرڈر تھری میں عمران کی جگہ رندیپ ہودا کو لے کر غلطی کی تھی جو وہ دوبارہ نہیں دہرائیں گے ان فلموں کی عکس بندی کا آغاز جلد ہی ہو جائے گا۔

مزید :

کلچر -