جہان فلمز اور ریڈ واوشنز کے اشتراک سے نئی فلم ”موسم“ بنانے کا اعلان

جہان فلمز اور ریڈ واوشنز کے اشتراک سے نئی فلم ”موسم“ بنانے کا اعلان

لاہور(فلم رپورٹر) جہان فلمز اور ریڈاوشینز نے اعلان کیا ہے کہ انہوں نے ایک نئی فیچر فلم ”موسم“ بنانے کے معاہدے پر دستخط کر دیئے گئے ہیں۔ جہان فلمز موسم کو پروڈیوس کرے گی۔ جہان فلمز کے چیئرمین اویس رﺅف نے اپنے بیان میں کہا ”ہم پاکستانی سینما کو مزید پرکشش بنانے کے لئے کوشاں ہیں۔ ساحر لودھی کی فلم موسم اور اس کی ٹیم کے ساتھ کام کرنے سے ہم اس بات کو یقینی بنائیں گے کہ پاکستانی ٹیلنٹ اس عمل کا حصہ بن سکے جس پر ہم یقین رکھتے ہیں۔ قبل ازیں جہان فلمز چار فیچر فلمیں سائن کر چکی ہے، موسم اس برس کی پانچویں فلم ہے۔ ہمیں یقین ہے کہ موسم نہ صرف پاکستان بلکہ بیرون ممالک بالخصوص برطانیہ اور امریکہ میں بھی ناظرین کو توجہ کا مرکز بنے گی۔“ ریڈاوشینز کی طرف سے ساحر لودھی نے کہا ”یہ باہمی اشتراک میرے لئے باعث فخر ہے۔ جہان فلمز کے ساتھ کرنے سے ہمارا ایک خواب شرمندہ تعبیر ہوا۔ میں دل کی گہرائیوں سے جہان فلمز اور ریڈاوشینز کو مبارکباد پیش کرتا ہوں۔ میں اللہ تعالیٰ سے دعاگو ہوں کہ وہ ہمیں اتنی ہمت دے کہ ہم انتھک محنت کے ساتھ فلم موسم اور نئی پاکستانی انٹرٹینمنٹ انڈسٹری کی کامیابی کے لئے کام کر سکیں۔“

مزید : کلچر