بونی کپور ٹریفک حادثہ میں زخمی ہوگئے

بونی کپور ٹریفک حادثہ میں زخمی ہوگئے

ممبئی (اے پی پی) پروڈیوسر بونی کپور ٹریفک حادثہ میں زخمی ہوگئے ۔ بالی وڈ پروڈیوسر بونی کپور ،جو فلم ”تیور“ کی عکس بندی کے سلسلے میں ”ساتارا“ اور ”وائی“ میں ہیں، فلم کی عکس بندی مکمل کرنے کے بعد وہ گاﺅں سنمارے ودی کے قریب ہوٹل جارہے تھے کہ اچانک وائی کے راستے میں ان کی گاڑی مخالف سمت سے آنے والے ٹریفک سے ٹکرا گئی۔ان کی گاڑی کو کافی نقصان پہنچا ہے لیکن بونی کپور کو معمولی خراشیں آئیں ہیں اور وہ ہسپتال میں زیر علاج ہیں ۔ڈاکٹروں نے ان کی جلد ہی صحت یابی کی امید ظاہر کی ہے ۔

مزید : کلچر