اچھا کردار ہی فنکار کی شناخت ہوتا ہے‘حمیرا قریشی

اچھا کردار ہی فنکار کی شناخت ہوتا ہے‘حمیرا قریشی
 اچھا کردار ہی فنکار کی شناخت ہوتا ہے‘حمیرا قریشی

  

لاہور(آئی این پی) ملک کی ابھرتی ہوئی معروف ماڈل و اداکارہ حمیرا قریشی نے کہا ہے کہ اچھا کردار ہی فنکار کی شناخت ہوتا ہے،کچھ فنکار ایک کردار میں ہٹ ہوجائے تو اس کو مستقبل میں بھی ایسے ہی کراداروں کی آفرز ہوتی ہیں،میں کوئی بھی پروجیکٹ پر کام کرنے سے پہلے اچھی طرح سوچ لیتی ہوں،میں شوبز میں نئی آنے والی اداکاروں کی طرح ہر کردار پر کام نہیں کرتی ہوں،بلکہ ہمیشہ اچھے کردار کی تلاش میں رہتی ہوں،بہت ہی قلیل عرصے میں میں نے اپنی ایک الگ پہچان بنالی ہے اور میری کامیابیوں کا سفر اپنی منزل کی طرف جاری ہے،اگر مجھے کسی اچھے ڈارمہ سیریل میں کام کی آفر ہوئی تو میں اس میں ضرور کام کرو گی۔

مزید : کلچر