دیپیکا پڈوکون کے ساتھ کوئی جھگڑا نہیں ‘کترینہ کیف

دیپیکا پڈوکون کے ساتھ کوئی جھگڑا نہیں ‘کترینہ کیف
دیپیکا پڈوکون کے ساتھ کوئی جھگڑا نہیں ‘کترینہ کیف

  

ممبئی(این این آئی) بالی ووڈ اداکارہ کترینہ کیف نے کہا ہے ان کی اداکارہ دیپیکا پڈوکون کے ساتھ کوئی جھگڑا نہیں ہے۔بالی وڈ اداکارہ کترینہ کیف نے اپنے حالیہ انٹرویو میں کہا کہ ان کی اداکارہ دیپیکا کے ساتھ کوئی سرد مہری نہیں ہے، وہ اچھی اداکارہ ہیں اور بالی وڈ میں اچھا مقام حاصل کیے ہوئے ہیں- ہر کوئی انڈسٹری میں کام کے میرٹ سے مقام بنائے ہوئے ہے وہ دپیکا کی بطور اداکار قدر کرتی ہیں وہ اچھی اداکارہ ہیں اور مستقبل میں ان کے ہمراہ کام ملا تو وہ ضرور کریں گی انھیں کسی کے ساتھ بھی کام کرنے میں کوئی مسئلہ نہیں۔ اداکارہ کی 2014 میں فلمی مصروفیات بہت زیادہ ہیں اس سال وہ 4 فلموں ”جگا جاسوس“ ‘ بینگ بینگ ‘ فینٹم ‘ اور فتور‘ کی عکس بندی مکمل کروائیں گے۔

مزید : کلچر