پنجابی ڈرامہ سیریل” کھیچل“ کے فنکاروں کے اعزاز میں تقریب

پنجابی ڈرامہ سیریل” کھیچل“ کے فنکاروں کے اعزاز میں تقریب
پنجابی ڈرامہ سیریل” کھیچل“ کے فنکاروں کے اعزاز میں تقریب

  

لاہور(فلم رپورٹر) پی ٹی وی لاہور مرکز کی پنجابی ڈرامہ سیریل” کھیچل“ کے فنکاروں کے اعزاز میں ایک تقریب مقامی ہوٹل میں ہوئی جس میں کاسٹ کے علاوہ دیگر افراد نے بھی شرکت کی جن میں ڈرامے کے رائٹر اور اداکار ناصر نقوی،مدھو،ماہی، بینش،اورنگزیب لغاری،عینی طاہرہ،عباس باجوہ،غفور بلوچ ،گلباز ملک ،صدف بھٹی اور ڈائریکٹر سجاد بخاری شامل ہیں ۔تقریب کی مہمان خصوصی ممبر پنجاب اسمبلی کنول نعمان تھیں۔اس موقع پر ناصر نقوی نے بتایا کہ ڈرامے میں کام کرنے والے دیگر فنکاروں میں شاہجہاں، نغمہ بیگم۔انعام خان اور دیگر شامل ہیں ۔یہ سیریل پنجاب کے اصل کلچر کی نمائندگی کرتی ہے جس میں سب فنکاروں نے اپنے کردار بہترین انداز میں نبھائے ہیں، ڈائریکٹر اور دیگر تکنیک کاروں نے بھی بہت محنت کی ہے۔مرکزی کردار ن نغمہ بیگم نے کیا ہے ۔میں اور اورنگزیب ان کے بیٹوں کا کردار کررہے ہیں۔ دیگر فنکاروں کے علاوہ مدھو نے بھی بہت اچھا کام کیا ہے۔عباس باجوہ نے کہا کہ یہ ڈرامہ بہت منفرد ہے کیونکہ رائٹر نے اصل پنجابی زبان لکھی ہے جو عام طور پر ڈراموں میں استعما ل نہیں کی جاتی۔کنول نعمان نے کہا کہ پی ٹی وی کے ڈرامے نے ہمیشہ اپنے کلچر کو پرموٹ کیا ہے لیکن کافی عرصے سے اس ادارے کی وہ رونقیں نہیں رہیں۔اپنے کلچر کو مزید پرموٹ کرنے کی ضرورت ہے۔حکومت کو چاہئے کہ وہ فنکاروں کی فلاح و بہبود کے لئے مزید اقدامات کرے ۔

 

مزید : کلچر