متحدہ قومی موومنٹ کا آج نادرا کے دفاتر کے سامنے احتجاج کا اعلان

متحدہ قومی موومنٹ کا آج نادرا کے دفاتر کے سامنے احتجاج کا اعلان
متحدہ قومی موومنٹ کا آج نادرا کے دفاتر کے سامنے احتجاج کا اعلان

  

کراچی(نیوز ڈیسک)متحدہ قومی موومنٹ کے قائد الطاف حسین کا کہنا ہے کہ پاکستان کیلئے قربانیاں دیں۔مجھے شناختی کارڈ اور پاسپورٹ جاری نہ کیا جانا افسوسناک ہے۔متحدہ کے کارکنوں کی دل آزاری ہوئی اس لئے نادرا کے دفاتر کے سامنے احتجاج کیا جائے گا۔ایک نجی ٹی وی چینل سے گفتگو کرتے ہوئے متحدہ قومی موومنٹ کے قائد الطاف حسین نے کہا ہے کہ مجھے شناختی کارڈ اور پاسپورٹ جاری نہ کرنے سے لاکھوں کارکنوں کی دل آزاری ہوئی ہے جس کے خلاف آج نادرا کے دفاتر کے سامنے احتجاج کیا جائے گا۔انکا مزید کہنا تھا کہ مریم نواز کا شناختی کارڈ تو لندن میں نادرا کے عملے نے انکے گھر جا کر بنا دیا ۔میرے متعلق حکومت او ر وزارت داخلہ کا رویہ افسوسناک ہے۔

مزید : قومی