جیو کو بند کرنیکے متعلق کیبل آپریٹرز کا اجلاس طلب،حکومت جیو کو بند کرے ورنہ ملک جام ہو جائے گا،صاحبزادہ حامد رضا

جیو کو بند کرنیکے متعلق کیبل آپریٹرز کا اجلاس طلب،حکومت جیو کو بند کرے ورنہ ...
جیو کو بند کرنیکے متعلق کیبل آپریٹرز کا اجلاس طلب،حکومت جیو کو بند کرے ورنہ ملک جام ہو جائے گا،صاحبزادہ حامد رضا

  

لاہور(مانیٹرنگ ڈیسک)سنی اتحاد کونسل کے چیئر مین صاحبزادہ حامد رضا کا کہنا ہے کہ جیو کے متعلق پیمر ا کی خاموشی مجرمانہ ہے۔کل جمعہ کے خطبے کے بعد لوگوں سے جیو نہ دیکھنے کا وعدہ لیا جائے گا۔ایک نجی ٹی وی چینل کے پروگرام میں گفتگو کرتے ہوئے صاحبزادہ حامد رضا کا کہنا تھا کہ اگر جیو کو بند نہ کیا گیا اور 2سے 3روز میں انصاف نہ ملا تو دھرنا دیا جائے گا ۔اگر دھرنوں سے نتائج نہ نکلے تو ملک کو جام کر دیں گے۔انکا کہنا تھا کہ یہ کیسی حکومت ہے کہ جو شعائر اسلام کا مذاق اڑانے والوں کے خلاف بھی کوئی کارروائی نہیں کر رہی۔انکا مزید کہنا تھا کہ جیو کو دیکھنا حرام ہے اور جو اسے دیکھے گایااسے اشتہار و دیگر صورتوں میں بزنس دے گا وہ بھی انکے جرائم میں شریک ہے۔ جبکہ چیئرمین کیبل آپریٹر نے بتایا ہے کہ کل پورے ملک کے کیبل آپریٹر زکااجلاس بلایا ہے جس کے بعد جیو کے بارے میں اہم اعلان کرینگے انکا کہنا تھا کہ توہین رسالت اور توہین صحابہ کرنے والے چینل کو معاف نہیں کیا جائے گا۔

مزید : قومی