کتوں کو منہ لگانا خطرناک

کتوں کو منہ لگانا خطرناک
کتوں کو منہ لگانا خطرناک

  

 میامی (نیوز ڈیسک) مغربی ممالک میں کتوں نے معاشرے میں اپنا مقام انتہائی بلند کرلیا ہے اور انہیں گھر کے افراد کے طور پر ہی عزت اور پیار دیا جاتا ہے اور کتوں سے بوس و کنار عام پایا جاتا ہے۔ مگر کتوں سے پیار میں دیوانگی کی حد تک چلے جانے کے نتائج اچھے نہیں۔ نووا ساﺅتھ ایسٹرن یونیورسٹی کی مائیکرو بائیولوجسٹ ڈاکٹر جولی کا کہنا ہے کہ اگر آپ کا کتا آپ کا بوسہ لیتا ہے تو پیار کا یہ اظہار بیماریوں کا باعث بن سکتا ہے کیونکہ کتے کے لعاب دہن میں طرح طرح کے بیکٹیریا پائے جانے کی تصدیق ہوئی ہے۔ انہوں نے بتایا کہ کتوں سے لئے گئے سیمپل کا لیبارٹری میں معائنہ کیا گیا تو ان میں نائسیریا نامی بیکٹیریا بھی پائے گئے جو کہ جنسی بیماریوں کے پھیلاﺅ، نمونیا اور طاعون جیسے امراض کے پھیلنے کا باعث بنتے ہیں۔ ڈاکٹر جولی نے اس جانب بھی توجہ دلائی کہ آپ کو یہ سوچنا چاہیے کہ کتے عام طور پر اپنے جسم کے کونسے حصے کو چاٹے ہیں اور یہ کہ کہیں آپ کے منہ کو چاٹنے سے پہلے آپ کے کتے نے یہی حرکت تو نہیں کی ہے۔ تو اب اگر آپ کا کتا آپ کا بوسہ لینے کی خواہش کا اظہار کرے تو آپ کو اسے اجازت دینے سے پہلے دو دفعہ سوچنا چاہیے۔

مزید : تفریح