سائنسدانوں نے منافقت چھپانے کے ٹوٹکے بتا دئیے

سائنسدانوں نے منافقت چھپانے کے ٹوٹکے بتا دئیے
سائنسدانوں نے منافقت چھپانے کے ٹوٹکے بتا دئیے

  

نیویارک (نیوز ڈیسک) ہمارے اندر قدرتی طور پر یہ رویہ پایا جاتا ہے کہ ہم کسی کے چہرے پر نظر پڑتے ہی محسوس کرلیتے ہیں کہ وہ ایک دوستانہ چہرہ ہے یا مخالفانہ اور اس ابتدائی تاثر کی بنا پر ہی کسی شخص کے متعلق اچھی یا بری رائے بھی قائم کرسکتے ہیں۔ ماہرین نفسیات کا کہنا ہے کہ ہم تھوڑی سی کوشش کرکے اپنے چہرے پر ایسے تاثرات لانے کی عادت ڈال سکتے ہیں کہ جن سے ہم دیانت دار، قابل بھروسہ، ملنسار اور دلکش نظر آئیں۔ سائیکولوجیکل سائنس نامی جریدے میں چھپنے والی اس تحقیق میں بتایا گیا ہے کہ بڑے جبڑے اور گھتی بھوﺅں والے چہرے کو عام طور پر غلبے کی خواہش رکھنے والا اور غیر دوستانہ سمجھا جاتا ہے جبکہ اگر آپ کسی سے ملتے وقت بھویں اوپر کو اٹھائیں، زیر لب مسکرائیں اور حیرت کے تاثرات دکھائیں تو آپ کو ملنسار، قابل بھروسہ اور دلکش سمجھا جائے گا۔ تو اگر آپ کے چہرے کے خدوخال ایسے ہیں کہ آپ پہلی نظر میں سخت مزاج، غلبہ پسند اور غیر دوستانہ شخصیت محسوس ہوتے ہیں تو آپ ہلکی مسکراہٹ، بھویں اور اوپراٹھانے اور حیرت کے تاثرات ظاہر کرکے اپنے سامنے موجود شخص کا اعتماد، توجہ اور دلچسپی حاصل کرسکتے ہیں۔

مزید : ڈیلی بائیٹس