سپریم کورٹ نے تحریک انصاف کے رکن اسمبلی قیصر جمال کی رکنیت بحال کر دی

سپریم کورٹ نے تحریک انصاف کے رکن اسمبلی قیصر جمال کی رکنیت بحال کر دی
سپریم کورٹ نے تحریک انصاف کے رکن اسمبلی قیصر جمال کی رکنیت بحال کر دی

  IOS Dailypakistan app Android Dailypakistan app

اسلام آباد(نیوز ڈیسک )سپریم کورٹ نے قومی اسمبلی کے حلقہ این اے47 سے تحریک انصاف کے کامیاب امیدوار قیصر جمال کی قومی اسمبلی کی رکنیت بحال کر دی ہے اور الیکشن ٹریبونل کی جانب سے دوبارہ انتخاب کا فیصلہ کالعدم قراردے دیا ہے۔ قیصر جمال فاٹا سے تحریک انصاف کے رکن قومی اسمبلی منتخب ہوئے تھے۔جسٹس سرمد جلال عثمانی کی سربراہی میں دو رکنی بنچ نےالیکشن ٹریبونل کے فیصلے کے خلاف دائر درخواست کی سماعت کی ۔عدالت نے اس دوران تمام فریقین کو نوٹس جاری کرتے ہوئے کیس کو سماعت کے لئے ایک ماہ میں دوبارہ لگانے کا حکم دیا ہے۔ الیکشن ٹریبونل نے غلط انتخابی نشان الاٹ ہونے پر رکنیت معطل کرتے ہوئے حلقے میں دوبارہ سے انتخاب کرانے کا حکم دیا تھا تاہم سپریم کورٹ نے گذشتہ روز ٹریبونل کا فیصلہ کالعدم قرار دیتے ہوئے قیصر جمال کی رکنیت بحال کر دی.

مزید :

قومی -