پا کستان کے ایف 16 لڑاکا طیا روں کی اپ گریڈیشن کیلئے7.2ملین ڈالر کا ٹھیکہ امریکی کمپنی کو دیدیا گیا

پا کستان کے ایف 16 لڑاکا طیا روں کی اپ گریڈیشن کیلئے7.2ملین ڈالر کا ٹھیکہ ...
پا کستان کے ایف 16 لڑاکا طیا روں کی اپ گریڈیشن کیلئے7.2ملین ڈالر کا ٹھیکہ امریکی کمپنی کو دیدیا گیا

  IOS Dailypakistan app Android Dailypakistan app

واشنگٹن (مانیٹرنگ ڈیسک)امریکی محکمہ دفا ع پنٹاگون نے پاکستان اور تھائی لینڈ کے لڑاکا طیارے ایف سولہ کے ریڈار انٹرآپریبلٹی مسئلے کو حل کرنے کے لئے 72لاکھ ڈالر کا ٹھیکہ ٹیکساس کے فورٹ ورتھ کی لاک ہیڈ مارٹن ایئروناٹکس کمپنی کو دے دیا ۔ امریکی میڈیا کے مطا بق امریکا نے ایف سولہ طیاروں کے ریڈار کی اپ گریڈیشن کا ٹھیکہ ٹیکساس کے فورٹ ورتھ کی لاک ہیڈ مارٹن ایئروناٹکس کمپنی کو دیا ہے۔ایف16طیاروں کی پیداوار کے اس ترمیمی معاہدے کے تحت ٹھیکہ7,253,896 ڈالر کا ہے۔پاکستان اور تھائی لینڈ کے ایف 16طیاروں کے انٹرآپریبلٹی ریڈار کا کام ٹیکساس کی کمپنی 30اپریل2016تک مکمل کرے گی۔ یہ ترمیمی ٹھیکہ پنٹاگون کی طرف سے ایف سولہ طیاروں کی پیداوار کے مجموعی کنٹریکٹ430,377,045 میں اضافہ ہے۔معاہدہ تھائی لینڈ اور پاکستان کے لئے 100 فیصد فارن ملٹری سیلز کی حمایت کرتا ہے۔

مزید :

قومی -