ہائیکورٹ کا جناح ہسپتال پیرا میڈیکل سٹاف کی سنیارٹی لسٹ از سر نو مرتب کرنے کاحکم

ہائیکورٹ کا جناح ہسپتال پیرا میڈیکل سٹاف کی سنیارٹی لسٹ از سر نو مرتب کرنے ...
ہائیکورٹ کا جناح ہسپتال پیرا میڈیکل سٹاف کی سنیارٹی لسٹ از سر نو مرتب کرنے کاحکم

  

لاہور(نامہ نگار خصوصی )لاہور ہائیکورٹ نے جناح ہسپتال پیرا میڈیکل سٹاف کی سنیارٹی لسٹ قانون کے مطابق از سر نو مرتب کرنے کاحکم دے دیا۔لاہور ہائیکورٹ کے جسٹس شجاعت علی خان نے کیس کی سماعت کی۔عدالتی سماعت کے دوران درخواست گزار فرمائش طاہر وغیرہ نے موقف اختیار کیا کہ سپریم کورٹ ججز سنیارٹی کیس میں فیصلہ سنا چکی ہے کہ سنیارٹی لسٹ میں کنٹریکٹ کا دورانیہ شامل کر کے سنیارٹی لسٹ مرتب کی جائے۔انہوں نے کہا کہ جناح ہسپتال انتظامیہ نے سنیارٹی لسٹ مرتب کرتے ہوئے سپریم کورٹ کے فیصلے اور قوانین کو نظر انداز کیا جس سے سینئر ملازمین کی سنیارٹی شدید متاثر ہوئی ہے۔ہسپتال انتظامیہ نے من پسند ملازمین کو نوازنے کے لئے جونئیر ملازمین کو سنیارٹی لسٹ میں سینئر کر دیا ہے جو کہ بنیادی حقوق کی خلاف ورزی ہے۔جس پر عدالت نے سیکرٹری صحت پنجاب اور جناح ہسپتال کے ایم ایس کو قوانین اور سپریم کورٹ کے فیصلے کے مطابق سنیارٹی لسٹ مرتب کرنے کا حکم دیتے ہوئے درخواست نمٹا دی۔

مزید : لاہور