ڈی سی او کی زیر صدارت ڈسٹرکٹ ہائی لیول ڈیزائن کمیٹی کا اجلاس

ڈی سی او کی زیر صدارت ڈسٹرکٹ ہائی لیول ڈیزائن کمیٹی کا اجلاس


لاہور( جنرل رپورٹر) ڈی سی او لاہور ڈاکٹر احمد جاوید قاضی کی زیر صدارت ڈسٹرکٹ ہائی لیول ڈیزائن کمیٹی کا اجلاس ٹا ؤن ہال میں منعقد ہوا اجلاس میں ٹا ؤن انتظامیہ،ایل ڈی اے،پولیس اور دیگر متعلقہ شعبوں کے افسران نے شرکت کی اجلاس میں ڈی سی او لاہور نے 4 کمرشل و رہائشی نقشہ جات کی منظوری دی۔جن 4کمرشل و رہائشی نقشہ جات کی منظوری دی گئی ان میں 2کمرشل عمارتیں چٹان آٹوز، مکی پلازہ اور2 رہائشی عمارتیں واقع لاہور کینال(نہر) اور محافظ ٹاؤن کے نقشہ جات شامل ہیں

مزید : میٹروپولیٹن 1