سب سے زیادہ دھاندلی (ق) لیگ کے ساتھ ہوئی،ظہیرالدین

سب سے زیادہ دھاندلی (ق) لیگ کے ساتھ ہوئی،ظہیرالدین

لاہور( جنرل رپورٹر) مسلم لیگ (ق) پنجاب کے جنرل سیکرٹری چوہدری ظہیر الدین خان نے کہا ہے کہ دھاندلی میں ملوث آراوز اور پریذائیڈنگ افسران کو سزائیں دیئے بغیر دھاندلی کا راستہ بند نہیں ہوگا، گزشتہ روز انہوں نے مسلم لیگ کے سیکرٹری اطلاعات ناصر رمضان گجر ،سہیل چیمہ ،اشرف چوہدری و دیگر کارکنان کے وفود سے بات چیت کرتے ہوئے کہا کہ دھاندلی کے خلاف پوری قوم ایک پرچم کے جمع ہو رہی ہے ، چوہدری شجاعت حسین چوہدری پرویز الہیٰ نے الیکشن کمیشن کی تشکیل نوکے حوالے سے اصولی بات کی ہے ، حکمران جماعت یا کسی کو بھی خوفزدہ نہیں ہونا چاہیے، 2013ءکے عام انتخابات میں سب سے زیادہ دھاندلی (ق )لیگ کے اُمیدواروں کے ساتھ ہوئی، چوہدری ظہیر الدین خان نے کہا کہ ق لیگ کی قیادت ایشو کی سیاست کر رہی ہے، فیصل آباد کے تحریک انصاف کے جلسہ میں ق لیگ کے کارکن بڑی تعداد میں شرکت ہونگے، اور یہ جلسہ فیصل آباد کی تاریخ مثالی جلسہ ہوگا۔

مزید : میٹروپولیٹن 1