انڈیا کے ڈاکٹر کل لیور ٹرانسپلانٹ کے مریضوں کا معائنہ کریںگے

انڈیا کے ڈاکٹر کل لیور ٹرانسپلانٹ کے مریضوں کا معائنہ کریںگے

لاہور( جنرل رپورٹر) گنگارام ہسپتال نئی دہلی انڈیاکے ڈاکٹر زکل ہفتہ کوپاک ہیلتھ کیئر سنٹرشاہ جمال لاہور کے زیر اہتمام منعقدہ ہیلتھ کیمپ میں پیڈیاٹرک کارڈیالوجی ‘ہیپاٹائٹس اورلیورٹرانسپلانٹ کے مریضوںکا معائنہ اور مرض کی تشخیص کریں گے کیمپ میں اندرون سندھ ‘کراچی ‘حیدر‘جنوبی پنجاب کے علاقوں ڈیرہ غازی خان ‘لیہ میانوالی ‘راولپنڈی ‘پشاور‘گوجرانوالہ ‘ملتان ‘راجن پور کے مریض استفادہ کریں گے کیمپ میں انڈیاکے ممتاز سپیشلسٹ ڈاکٹرز واسودیوان ‘ڈاکٹرپروین‘ڈاکٹرراجہ جوشی ‘اورڈاکٹرنیرج کمار شرکت کیلئے آج پاکستان پہنچیں گے کیمپ کے حوالہ سے انڈین ڈاکٹر واسودیوان “ڈاکٹرپروین‘ڈاکٹرراجہ جوشی ‘اورنیرج کمار کاکہناہے کہ ہم چاہتے ہیں ہندوستانی کی مہارت سے پاکستان استفادہ کرے اس لئے دومرتبہ اس سے قبل بھی لاہور آئے تھے اوراس مرتبہ بھی آنے کا مقصد پاکستانی بھائیوں کی خدمت ہے کیونکہ بچوں کی دل کے امراض کاسپیشلسٹ ڈاکٹرز کی کمی ہے لیکن اس مرض میں مبتلا بچوں کی تعدادکہیں زیادہ سے جس کے باعث بچوں کے والدین کو اپنے بچوں کے علاج کیلئے یا تو انڈیا آنا پڑتاہے یاپھر وہ لندن یا امریکہ کا رخ کرنے پر مجبو رہوجاتے ہیں جہاں ان کا لاکھوں روپے خرچ آجاتاہے پاکستان میں ہیپاٹائیٹس ‘لیورٹرانسپلانٹ اور پیڈیاٹرک کارڈیالوجی کے حوالہ سے کیمپ کے منتظم ڈاکٹرمیاں عزیزالرحمن کے خدمات قابل تحسین ہیں۔

مزید : میٹروپولیٹن 1