سوشل ویلفیئر خواتین کی فلاح و بہبود کے 4میگا پراجیکٹمکمل کرے گا

سوشل ویلفیئر خواتین کی فلاح و بہبود کے 4میگا پراجیکٹمکمل کرے گا

لاہور( جنرل رپورٹر) صوبائی محکمہ سوشل ویلفیئر صوبے میں خواتین کی فلاح و بہبود کے 4میگا پراجیکٹ 413.72ملین روپے کی لاگت سے مکمل کرے گاجس پرعملدرآمد شروع کردیاگیا ہے جبکہ پانچ بڑے جاری پراجیکٹ ماہ جون میں مکمل ہو کر فنکشنل کردیئے جائیں گے ان مکمل ہونے والے پراجیکٹس پر 384.749ملین روپے کی لاگت آئی ہے اس امر کا اظہار صوبائی وزیر سماجی بہبودو بیت المال سید ہارون احمد سلطان بخاری نے محکمہ کے اعلی سطح کے اجلاس سے خطاب کے دوران کیا اس موقع پر ڈائریکٹر جنرل سوشل ویلفیئر ، ڈائریکٹر پلاننگ کے علاوہ دیگر افسران بھی موجودتھے صوبائی وزیر سماجی بہبود نے تفصیلات بتاتے ہوئے کہا کہ 4نئے میگا پراجیکٹس جن میں ”اولڈ ایج ہوم “کا قیام ملتان میں کیا جائے گا جس پر 28.267ملین روپے، وہاڑی میں، انڈسٹریل ہوم ،بلڈنگ کی تعمیر جس پر 44.442ملین روپے ، پانچ شہروں اوکاڑہ، اٹک، جہلم، چکوال اور منڈی بہا¶الدین میں ”شیلٹر ہوم“ کا قیام جس پر 148.080ملین روپے جبکہ فیصل آباد اور سیالکوٹ میں” قصر بہبود “کا قیام 192.483ملین روپے کی لاگت سے عمل میں لایا جائے گا۔انہوں نے بتایا کہ رواں مالی سال کے اختتام تک فیصل آباد میں ”چلڈرن ہوم“ ، لاہور میں ”بیگر ہوم“، لاہورمیں ”اولڈایج ہوم“ بلڈنگ، لاہور” سوشل ویلفیئر ٹریننگ انسٹیٹیوٹ “کی اپ گریڈیشن اور 34اضلاع میں قائم دارالامان کی بلڈنگز کی ازسرنو تعمیرومرمت کا کام مکمل ہو جائے گا، اس تمام پراجیکٹس پر 384.749ملین روپے کی لاگت آئی ہے- انہوں نے کہا کہ وزیراعلی پنجاب کی ہدایت پر محکمہ سماجی بہبود کو صوبے کا رول ماڈل ڈیپارٹمنٹ بنا دیا جائے گا۔

مزید : میٹروپولیٹن 1