سوئس بینکوں میں پڑی ہوئی رقم پاکستان لانے کےلئے اقدامات کئے جائیں،جاوید کمیانہ

سوئس بینکوں میں پڑی ہوئی رقم پاکستان لانے کےلئے اقدامات کئے جائیں،جاوید ...

  IOS Dailypakistan app Android Dailypakistan app


لاہور(پ ر) جمہوری روشن پاکستان پارٹی کے چیئرمین جاوید کمیانہ، وائس چیئرمین شریف سجاد بھٹی ، سینئر نائب صدر راﺅ نوید آفتاب نے کہا ہے کہ کرپٹ حکمرانوں کی سوئس بینکوں میں پڑی ہوئی رقم کو فوری پاکستان لانے کے لئے اقدامات کئے جائیں تاکہ لوٹی ہوئی رقم سے ملک میں بجلی منصوبے پر رقم خرچ کرکے ملک سے لوڈشیڈنگ کا خاتمہ کیاجاسکے اور دوسرے منصوبوں پر غریب عوام کو رقم کی فراہمی کرکے ملک سے غربت، مہنگائی ، بے روزگاری اور دوسرے بحرانوں کو ختم کیاجاسکے انہوں نے کہا کہ سپریم کورٹ لوٹی ہوئی رقم پاکستان لانے کے احکامات جاری کرکے غریب عوام کو ریلیف فراہم کرے۔