کراچی کے امن کیلئے معاشرے کا ہر فرد کردار ادا کرے،ثمینہ گھرکی

کراچی کے امن کیلئے معاشرے کا ہر فرد کردار ادا کرے،ثمینہ گھرکی

  IOS Dailypakistan app Android Dailypakistan app


لاہور(سپیشل رپورٹر) پیپلز پارٹی لاہور کی صدر ثمینہ خالد گھرکی نے کہا ہے کہ کراچی پاکستان کی شہ رگ ہے اور کراچی کو پرامن اور محفوظ بنانے کے لئے حکومت کے ساتھ ساتھ معاشرے کے ہر طبقے کو اپنا کردار ادا کرنا ہو گا سندھ حکومت سابق صدر مملکت آصف علی زرداری کی راہنمائی میں عوام کی بھرپور طریقے سے خدمت کررہی ہے وزیراعظم میاں محمد نواز شریف نے سندھ میں امن و امان کے حوالے سے بلائے گئے اجلاس میں سابق صدر مملکت آصف علی زرداری کو خصوصی طور پر مدعو کرکے اور ان کی راہنمائی لیکر ایک دانشمندی کا فیصلہ کیا ہے ۔ ثمینہ خالد گھرکی کا مزید کہنا تھا کہ پےپلزپارٹی نے ہمےشہ ملک مےںقےام امن کے لئے کوشیشیں کی ہیں اور اب بھی کراچی کے مسئلہ پر پیپلز پارٹی سندھ کی حکومت و فاقی حکومت سے بھرپور تعاون کر رہی ہے کراچی کی صورت حال کو معمول پر لانے کے لئے سب کو سیاسی و نظرےاتی اختلافات سے بالا تر ہو کر کام کرنا ہو گا کراچی میں امن و امان قائم کرنا پےپلزپارٹی کا مشن ہے اورپےپلزپارٹی وہاں کی سب جماعتوں کو ساتھ ملا کر امن قائم کرنے کی بھرپور کوشش کررہی ہے ۔انہوں نے کہا کہ ضرورت اس بات کی ہے کہ ایک دوسرے کے ہاتھوں میں ہاتھ ڈال کر وطن کی خدمت کا کام کیا جائے موجودہ حالات ایک دوسرے کو نیچا دکھانے کے اجازت نہیں دیتے ہماری سیاست کا مقصد صرف اور صرف عوام کی خدمت کرنا ہونا چاہئے ایک دوسرے کی حکموت کو گرانا نہیں اسی میں ملک کی اور ہم سب کی بہتری ہے۔